کووڈ کیسوں میں اضافہ :جموں وکشمیرمیں 77نئے مثبت معاملات درج

سری نگر:۸،پریل:

جموں وکشمیرمیں ہرگزرتے دن کیساتھ کورونا وائرس اپنا جال پھیلارہاہے ،کیونکہ گزشتہ 24گھنٹوںکے دوران77نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں

حکام نے ہفتہ کی شام کوبتایاکہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 27 گھنٹوں میں 77 نئے کوویڈ 19 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے کورونامتاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ80ہزار109تک پہنچ گئی ہے۔ حکام نے بتایاکہ 77نئے مثبت معاملات میں سے 51کشمیرمیں اور26 جموں ڈویژن میں درج ہوئے ہیں ،تاہم اس دوران کسی کورونا متاثرہ مریض کی موت واقعہ نہیں ہوئی ۔حکام کامزید کہناتھاکہ جموں وکشمیرمیں اب فعال کیسوںکی تعداد349ہے ،جن میں سے230کشمیروادی میں اور119جموں صوبے میں زیر طبی نگہداشت ہیں ۔انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ جموں وکشمیرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلاءمزید37 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ،جن میں سے32کاتعلق کشمیر سے اور5کاتعلق جموں ڈویژن سے ہے ۔
حکام نے بتایاکہ جموں وکشمیر میں ابتک کورونا سے متاثر4لاکھ74ہزار973افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ کورونا نے جموں وکشمیرمیں 4787افراد کی جان لی ،جن میں سے2433کشمیرمیں اور 2354افراد جموں صوبے میں جاں بحق ہوئے۔

Comments are closed.