کولگام کا پی ایچ ڈی اسکالر میسور یونیورسٹی میں حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل

کولگام/08 جنوری / ٹی آئی نیوز

ضلع کولگام کا ایک 26 سالہ نوجوان جو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کر رہا تھا کی میسور یونیورسٹی میں حرکت قلب بند ہونے سے موت ہو گئی

مہلوک نوجوان کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ پی ایچ ڈی اسکالر شبیر احمد وانی ولد محمد امین وانی ساکن چنسر کولگام کا میسور یونیورسٹی کرناٹک میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
انہوں نے بتاہا کہ "ہمیں کل شام یونیورسٹی میں اس کے دوستوں کا فون آیا کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے۔
اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا

Comments are closed.