کولگام پولیس نے قاضی گنڈ کی نیوگ ٹنل میں جدید ترین نگرانی کی ٹیکنالوجی نصب کر لی

سرینگر /29مارچ /

پولیس نے قاضی گنڈ علاقے میں جموں سرینگر شاہراہ پر واقع نیوگ ٹنل میں جدید ترین نگرانی کی ٹیکنالوجی جس میں وال ریڈار اور تھرمل اسکریننگ سسٹم شامل ہیں نصب کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے تعینات کیے گئے نظام گاڑیوں کے اندر چھپے ہوئے ممنوعہ اشیا جیسے منشیات، ہتھیار اور دیگر غیر قانونی مواد کا پتہ لگانے کے قابل ہیں۔اس اقدام کا مقصد اسمگلنگ کو روکنا اور اسٹریٹجک طور پر اہم ہائی وے کوریڈور کے ساتھ عسکریت پسندی سے متعلق سرگرمیوں کو ناکام بنانا ہے۔

ایک سینئر پولیس اہلکار نے کہا”وال ریڈار اور تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی کی تعیناتی ہماری نگرانی کی حکمت عملی میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کرنے اور حقیقی وقت میں خطرات کا پتہ لگانے کی ہماری صلاحیت کو بڑھا دے گی“۔انہوں نے کہا”یہ جدید ٹیکنالوجی خطے کو محفوظ بنانے کے ہمارے مشن میں ایک طاقت کا اضافہ ہے۔

ہمارا مقصد یہ ہے کہ راستے میں امن و امان کو برقرار رکھتے ہوئے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے“۔اس موقع پر ڈی آئی جی ساو¿تھ کشمیر رینج، کمانڈر 1 سیکٹر راشٹریہ رائفلز، ایس ایس پی کولگام اور دیگر سمیت اعلیٰ درجے کے افسران نے نئے نصب شدہ نظاموں کی آپریشنل تیاریوں کی نگرانی کے لیے سائٹ کا دورہ کیا۔

Comments are closed.