کولگام واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے: نائب وزیر اعلیٰ

جموں، 17 مارچ

جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے کولگام واقعے جس میں دو لاپتہ بھائیوں کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں، کے بارے میں شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں جو ملوث ہوں گے ان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔

ریزرویشن پالیسی کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ایک کمیٹی بنی ہے جو کام شروع کرکے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے بارے میں کیا۔
وزیر اعظم کے پاکستان کے متعلق ریمارکس کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا، ‘وزیر اعظم کے بیان پر مجھے کوئی رد عمل ظاہر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے انہوں نے جو بات کہی ہوگی سوچ سمجھ کر کہی ہوگی’۔
ریزرویشن پالیسی کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ایک کمیٹی بنی ہے جو کام شروع کرکے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
کپوارہ کے ہندوارہ میں ہونےو الے انکائونٹر کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر چودھری نے کہا، ‘ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، حالات پر امن رہنے چاہئے جو ہندوستان یا جموں وکشمیر کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘جموں و کشمیر مضبوط ہے اور ہم اکٹھے ہیں جو بھی ملک کے خلاف کوئی حرکت کرے گا اس کو بر داشت نہیں کیا جائے گا’۔
کولگام واقعے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا، ‘اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے اور اگر ان کے ساتھ کوئی غلط ہوا ہے تو ملوثین کو سزا ملنی چاہئے’۔

Comments are closed.