کولگام میں کشمیر پنڈت کی آخری رسومات میں مسلم برادری کی شرکت

کولگام /31مارچ / ٹی آئی نیوز

جنوبی ضلع کولگام میں کاکرن علاقے میں کشمیری پنڈت کی آخری رسومات میںمسلم برادری نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

اطلاعات نے بتایا کہ بلبیر سنگھ (55) ولد سریندر سنگھ جو سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) میں کام کر رہے تھے کل شام کولگام کے کاکرن علاقے میں واقع ان کے گھر پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ .
وہ امرتسر میں تعینات تھے لیکن وہ اپنے بھائی کی برسی میں شرکت کیلئے چھٹی پر تھے جو گزشتہ سال عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔
بلبیر کا خاندان گاو¿ں میں رہنے والا واحد ہندو راجپوت خاندان ہے، اور آج اس کے دوستوں اور مسلم برادری کے پڑوسیوں نے آخری رسومات ادا کرنے میں مدد کرنے کیلئے اسے اپنے اوپر لے لیا۔انہوں نے اس کے تابوت کو بھی کندھا دیا اور تدفین کیلئے لکڑی کا بندوبست کیا۔

Comments are closed.