کولگام میں ٹرک نے کمسن بچی کو کچل ڈالا

سری نگر ،21مارچ

جنوبی ضلع کولگام کے پیر بل فرصل گاوں میں جمعے کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک نے تین سالہ بچی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت ہوگئی ۔
اطلاعات کے مطابق کولگام کے پیر بل فرصل گاوں میں جمعے کی صبح اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب تیز رفتار ٹرک نے تین سالہ بچی کو ٹکر ماری ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے کمسن بچی کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
کمسن بچی کی شناخت زینب جنید دختر جنید احمد صوفی ساکن فرصل کے بطور ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور ٹرک ڈرائیور کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

Comments are closed.