کولگام میں ایک شخص جعلی کرنسی سمیت گرفتار/ پولیس

سرینگر 04مارچ / ٹی آئی نیوز

کولگام پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹ برآمد کئے۔
پولیس پوسٹ میربازار سے آئی سی پی پی میربازار کی سربراہی میں ایک پولیس پارٹی نے منی گام کراسنگ کے قریب شاہراہ پر ایک ناکہ چےکنگ قائم کی اور چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ تاہم، اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن الرٹ پارٹی نے حکمت عملی کے ساتھ پیچھا کیا اور اسے پکڑ لیا۔

اس کی شناخت خورشید احمد نائک ولد محمد مقبول نائک ساکن واری پورہ، کنڈ کے بطور کی گئی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے سے 500 کے 37 جعلی کرنسی نوٹ برآمد ہوئے۔ اسے گرفتار کر کے پولیس چوکی میربازار منتقل کر دیا گیا ہے۔
تھانہ پولےس قاضی گنڈ نے اس سلسلے مےں کےس زےر اےف آئی آرنمبر 31/2023 درج کیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Comments are closed.