کولگام سڑک حادثے میں نوجوان جاں بحق، تین دیگر زخمی

سری نگر،3 اگست

جنوبی ضلع کولگام کے ززری پورہ گاوں میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان زور دار ٹکرکے باعث چار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جن میں سے بعد ازاں ایک نوجوان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔

اطلاعات کے مطابق سنیچر کی سہ پہر کولگام کے ززری پورہ گاوں میں دوموٹر سائیکلوں کے مابین ٹکر کے نتیجےمیں چار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ایک نوجوان کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت سہیل احمد ریشی کے بطور کی گئی ہے جبکہ زخمیوں کی پہچان ہدایت احمد ریشی ، عارف احمد ٹھوکر اور فیضان امین کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی

Comments are closed.