کولگام اور سانبہ میں سڑک حادثات میں پولیس اہلکار سمیت دو ہلاک ، دو زخمی
سری نگر، 09 اپریل
جنوبی ضلع کولگام کے کھور بٹہ پورہ میں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس وجہ سے اس پر سوار تین افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بساجبکہ سانبہ سڑک حادثے میں پولیس اہلکار از جان۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگا م کے کھور بٹہ پورہ میں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد دو کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ ریفر کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت محمد رفیق ملک ولد عبدالرشید ملک کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی پہچان بشیر احمد ولد عبدالغنی اور مشتاق احمد ملک ولد غلام قادر مالک ساکنان کھور بٹہ پورہ کے بطور کی گئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ادھر جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع میں ٹریفک کے ایک دلدوز حادثے میں پولیس اہلکار کی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سانبہ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس وجہ سے اس پر سوار پولیس اہلکار شدید طورپر زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی اہلکار کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ یو این آئی
Comments are closed.