کورونا وائرس: سری نگر شہر کی کئی مساجد میں جمعہ نماز معطل

متعدد مساجد میں 25 منٹ سے بھی کم وقت میں اجتماعی نماز ادا کی گئی

سرینگر /20مارچ ؛ ؎کورنا وائرس کے پیش نظر سرینگر شہر میں متعدد مساجد میں جمعہ کی نماز کو معطل کر دیا گیاجبکہ متعدد مساجد میں 25 منٹ سے بھی کم وقت میں اجتماعی نماز ادا کی گئی جس کے دوران ائمہ کرام نے مختصر نماز ادا کی۔اسی دوران جمعہ کی نماز میں شریک لوگوں کو ماسک پہنچے دیکھا گیا اور وہ اپنے دوستوں اور عزیزوں سے مصافحہ کرنے سے گریزاں رہے۔سی این آئی کے مطابق کورنا وائرس کے پیش نظر سرینگر شہر میں متعدد مساجد میں جمعہ کی نماز کو معطل کر دیا گیاجبکہ متعدد مساجد میں 25 منٹ سے بھی کم وقت میں اجتماعی نماز ادا کی گئی جس کے دوران ائمہ کرام نے مختصر نماز ادا کی ۔ خیال رے کہ جمعیت اہل حدیث نے جمعرات کے روز کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جموں و کشمیر بھر میں جمعہ کی مکمل نماز کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسجد میں صرف لازمی فرض نماز کی ادائیگی کی جائے گی اور باقی تمام ارکان معطل کر دئے جائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار وادی کشمیر میں ایسا ہوا کہ متعدد مساجد میں 25 منٹ سے بھی کم وقت میں اجتماعی نماز ادا کی گئی جس کے دوران ائمہ کرام نے مختصر نماز ادا کی۔اسی دوران جمعہ کی نماز میں شریک لوگوں کو ماسک پہنچے دیکھا گیا اور وہ اپنے دوستوں اور عزیزوں سے مصافحہ کرنے سے گریزاں رہے۔(سی این آئی)

Comments are closed.