کورونا وائرسکے خطرات :قطر نے 14 غیر ملکی ممالک کے مسافروں پرعارضی طور پر پابندی لگادی

سرینگر/09مارچ: عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلائو میں اضافے کے باعث قطر نے 14 مختلف غیر ملکی ممالک کے مسافروں پرعارضی طور پر پابندی لگادی ہے۔ اس پابندی میں چین ، مصر ، ہندوستان ، ایران ، عراق ، لبنان ، بنگلہ دیش ، نیپال ، پاکستان ، فلپائن ، جنوبی کوریا ، سری لنکا ، شام اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ قطر میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے باعث قطر نے 14 مختلف غیر ملکی ممالک کے مسافروں پرعارضی طور پر پابندی لگادی ہے ، مانیٹرنگ کے مطابق بھارت کی وزارت صحت نے ہندوستانی شہریوں کے لئے ایک ٹریول ایڈوائزری شائع کی ہے جس میں ان سے چین ، ایران ، جمہوریہ کوریا ، اٹلی اور جاپان کے سفر سے باز رہنے کو کہا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بیان کے مطابق ہندوستانی شہریوں کو چین ، ایران ، جمہوریہ کوریا ، اٹلی اور جاپان کے سفر سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جاپان نے کورونا وائرس کے معاملات کے پیش نظر جاپانی شہریوں کے تمام ای ویزا منسوخ کرنے کے فیصلے پر ہندوستان سے سخت احتجاج کیاہے ۔ بھارت نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے اقدامات کے تحت اٹلی ، ایران ، جنوبی کوریا اور جاپان کے شہریوں کو 3 مارچ کو یا اس سے پہلے دیئے گئے تمام باقاعدہ ویزا / ای ویزا کو معطل کردیا تھا۔ اٹلی ، ایران ، جاپان اور جنوبی کوریا کے لوگوں کا باقاعدہ / ای ویزا فراہم کرنے کے بعد معطل کردیا گیا۔ ہندوستان نے 5 فروری کو یا اس سے پہلے چینی شہریوں کو دیئے جانے والے باقاعدہ / ای ویزا معطل کردیئے تھے اور ان پر پابندی جاری ہے۔اتوار کے روز کیرالہ میں کوروناو وائرس کے پانچ تازہ واقعات رپورٹ ہوئے ، جس سے ان کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

Comments are closed.