سرینگر/09مارچ/سی این آئی// ملک بھر میں کورنا وائر س کے پھیلائو کے پیش نظر امسال 29مارچ سے شروع ہونے والا کرکٹ کا آئی پی ایل مقابلہ بھی متاثر ہو سکتا ہے جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امسال اس مقابلے کو منسوخ ہی کیا جائے گا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق دنیا بھر کے ساتھ ساتھ بھارت بھر میں بھی کرونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے پیش نظر امسال انڈین پرائمر لیگ کا مقابلہ بھی منسوخ ہو سکتا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)رد ہو سکتا ہے۔ آئی پی ایل کا پہلا میچ ممبئی انڈینز اور چینئی سپر کنگز کے درمیان ہونے والا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے کئی حصوں میں کھیلوں کے مقابلہ منسوخ ہو چکے ہیں۔بی سی سی آئی کے مطابق آئی پی ایل کا پہلا مقابلہ 29 مارچ کو ہونا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ملک میں درج حرارت 25 ڈگری تک ہو گا جس میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ اس لئے ابھی یہ یقین سے تو نہیں کہا جا سکتا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والا آئی پی ایل منسوخ ہو سکتا ہے، لیکن اگر یہ زیادہ پھیل گیاتو پھر آئی پی ایل منسوخ ہو سکتا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اس مقابلے کی تاریخوں کو آگے بڑھانا بہت مشکل ہے کیونکہ کرکٹ کے انٹرنیشنل کیلنڈر کو مد نظر رکھ کر ہی آئی پی ایل کی تاریخوں کو طے کیا جاتا ہے۔ اس لئے اس کی تاریخوں کو آگے پیچھے کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، بس اتنا ہو سکتا ہے کہ حالات بگڑنے پر اس کو منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہاہے کہ آئی پی ایل میچ کے دوران آنے والی بھیڑ کی وجہ سے کورونا وائرس تیزی سے پھیل سکتا ہے اس لئے آئی پی ایل کی تاریخوں کو آگے بڑھا دینا چاہیے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.