سرینگر/22مارچ: پونچھ میں ایک آرمی پورٹر پاکستانی گولہ باری کے نتیجے میں زخمی ہوا ہے جبکہ سرحدی علاقہ شاہ پور سیکٹر میں اتوار کو آرپار شدید گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں سرحدی آبادی میں خوف و دہشت کاماحول پھیل گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کوروناوائرس کی جنگ کو صرف نظر کرتے ہوئے ہندوستان اور پاکستانی افواج نے ایک دوسرے پر گولہ باری کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رکھا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع پونچھ کے شاہ پور سیکٹر میں اتوار کی صبح پاکستانی افواج نے بھارتی فوجی چوکیوںکو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں فوج کے ساتھ بطور پورٹر کام کرنے والا ایک شخص محمد شوکت ولد محمد شریف ساکنہ شاہپور گولی لگنے کے نتیجے میں زخمی ہوا ہے ۔ اس ضمن میں ایس ایچچ او پونچھ نشانت گپتا نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج نے شاہپور سیکٹر میں گولہ باری شروع کی جس کے نتیجے میں فوج کے ساتھ کام کرنے والا ایک پورٹر زخمی ہوا ہے جس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم ہے ۔ دریں اثناء فوجی ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کا فوج نے بھر پور جواب دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی فوج نے جدید ترین ہتھیاروں سے ہماری اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا تاہم فوج بھی بھر پور جواب دے رہی ہے ۔ ( سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.