سرینگر: عالمی سطح پر پھیلنے والے کورونا وائرس کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کی طرف سے عائد پابندیوں کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص شہر سری نگر اور اننت ناگ میں لوگوں نے اشیائے ضروریہ کو گھروں میں جمع کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔جبکہ پیٹرول پمپوں پر بھی گاڑیوں اور موٹر سائکلوں کا بھاری رش دیکھنے کو مل رہا ہے اور لوگ قطاروں میں اپنی بھاری کا انتظار کررہے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کووڈ 19کے خوف کی وجہ سے وادی کشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات کے پیش نظر شہر سرینگر اور اننت ناگ میں دفعہ 144سختی کے ساتھ نفاذ کے ساتھ ہی لوگوںنے اشیاء ضروریہ کا سٹاک کرنا شروع کردیا ہے کیوں کہ دکان بند ہورہے ہیں اور سڑکیں سنسان دکھائی دے رہی ہے ۔ کورونا وائرس کا پہلا مثبت کیس سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے وادی خاص کر شہر سری نگر اور اننت ناگ کے متعدد علاقوں میں کرفیو جیسی بندشیں عائد کی ہیں تاکہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔لوگ دکانوں سے دالیں، سبزیاں اور چاول حاصل کررہے ہیں جبکہ پیٹرول پمپوں پر بھی لوگوں کی بھاری بھیڑ دکھائی دے رہی ہے ۔ پیٹرول پمپوں پر گاڑیاں اور موٹر سائکل قطار در قطار نظر آرہی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.