کورنا وائرس :اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹر ی نے کیا دنیا بھر میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
[کہا وقت آگیا ہے کہ جنگ و جدل کو چھوڑیں اور بیماری کا مقابلہ کریں گے جس سے دنیا گزر رہی ہے
سرینگر/24مارچ: دنیا بھر میں مہلک وبائی بیماری کورونا وائرس کے پھیلائو کے چلتے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے دنیا بھر میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیااور کہا کہ کورونا وائرس کی لپیٹ میں آنے کے باوجود دنیا بھر میں مسلح تنازعات جاری ہیں، ان تنازعات کی سب سے کمزور سب سے بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں، اسی لئے میں فوری جنگ بندی کا پھر مطالبہ کر رہا ہو۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوئٹرس نے کہا کہ رونا وائرس کی وبا کا دنیا کو سامنا ہے، وقت آگیا ہے کہ جنگ و جدل کو چھوڑیں اور بیماری کا مقابلہ کریں گے جس سے ہماری دنیا گزر رہی ہے۔انتونیو گوئٹرس نے کہا کہ دنیا بھر میں لڑائیاں بند کی جائیں، بنی نوع انسان کو امن کی اب کہیں زیادہ ضرورت ہے، کورونا وائرس کا غصہ جنگ کی حماقت کو بیان کر رہا ہے، کورونا وائرس قومیت یا نسل، گروہ یا عقیدہ نہیں دیکھتا، یہ بلا مبالغہ سب پر حملہ آور ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کورونا وائرس کی لپیٹ میں آنے کے باوجود دنیا بھر میں مسلح تنازعات جاری ہیں، ان تنازعات کی سب سے کمزور سب سے بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں، اسی لئے میں فوری جنگ بندی کا پھر مطالبہ کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ لڑنے والے ممالک سے کہا کہ ’دشمنی سے پیچھا چھڑائیں، عدم اعتماد اور عداوت کو ایک طرف رکھیں، بندوق توپ کو خاموش کریں، فضائی حملے ختم کریں، یہ بہت اہم وقت ہے جان بچانے والی امداد کی راہیں کھولنے کا، سفارتکاری کے قیمتی دروازے کھولنے کا اور خطرے کا شکار افراد میں امید جگانے کا ‘۔انہوں نے کہا کہ ’کورونا وائرس سے کچھ حصوں میں حریف جماعتوں میں آہستہ آہستہ بڑھنے والے اتحاد اور بات چیر سے سبق سیکھنا چاہیے، ہمیں اس کی مزید ضرورت ہے، جنگ کو ختم کریں اور اس بیماری سے لڑیں جو ہماری دنیا کو تباہ کررہی ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اس کا آغاز ہر جگہ لڑائی روکنے سے ہوتا ہے، ہمارے انسانی خاندان کی پہلے سے زیادہ اب یہ ضرورت ہے۔
Comments are closed.