کوئی نہیں جانتا ایشوریہ کا یہ راز، بھابھی کی وجہ سے ہو گیا انکشاف
بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کا عرفی نام کیا ہے؟ یعنی کہ انہیں گھر پر کس نام سے بلایا جاتا ہے۔ یہ سوال سنتے ہی آپ کے ذہن میں ایک نام آئےگا۔ وہ نام ہے ’ایش‘ ۔ جی ہاں ایشوریہ کے عرفی نام کے طور پر سب کو یہی معلوم ہے لیکن گزشتہ روز ان کی بھابھی نے ایش کے اصلی عرفی نام کا انکشاف کیا ہے۔
ایش کا نک نیم ان کے مائکہ میں نہیں بلکہ سسرال میں مشہور ہے۔ اس نام کا انکشاف ان کی بھابھی نے کیا ہے۔ دراصل ایک شخص نے ایشوریہ کی بھابھی سے انسٹاگرام پر پوچھا کہ وہ اپنے بچوں کو کیسے بتاتی ہیں کہ ان کی مامی(ایشوریہ) کتنی مشہور ہیں؟۔
اس کے جواب میں ایشوریہ کی بھابھی نے لکھا، ’’ ہمارے گھر میں اس بات کا کبھی ذکر نہیں ہوتا۔ وہ میرے بچوں کے لئے گللو مامی ہے۔ ایشوریہ کی بھابھی نے تو اپنی معصومیت سے اس سوال کا جواب دے دیا لیکن انہوں نے اس بات پر غور نہیں کیا کہ اس کے ساتھ انہوں نے ایش کے ایک بےحد سیکریٹ نام کا انکشاف کر دیا ہے۔
Comments are closed.