کنی پورہ نوگام میں آتشزدگی، رہائشی مکان اور بینڈ سا مل خاکستر
سری نگر، 23 مارچ
سرینگر کے مضافاتی علاقہ کنی پورہ نوگام میں آگ کے ایک شبانہ واقعے میں ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا جبکہ ایک لکڑی کا کارخانہ خاکستر ہوگیا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کنی پورہ نوگام کے چکہ پورہ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب آگ نمودار ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے پر فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا جنہوں نے آگ کو قابو میں کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک لکڑی کا کارخانہ مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔
آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Comments are closed.