کنٹرول لائن کے قریب پونچھ میں دو پاکستانی کواڈ کاپٹروں کی نقل و حرکت دیکھی گئی / فوج
سرینگر /16فروری
لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر میں فوج نے دو پاکستانی کواڈ کاپٹروں کی نقل و حرکت دیکھی جس کے بعد انہوں نے دونوں پر فائرنگ کی ۔
دفاعی ترجمان کے مطابق لائن آف کنٹرول کی حفاظت پر معمور فوجی اہلکاروں نے پونچھ ضلع میں دو مختلف مقامات پر پاکستانی کواڈ کاپٹروں کی نقل و حرکت دیکھی جس کے بعد انہوں نے انہیں نیچے گر آنے کیلئے ان پر فائرنگ کی تاہم وہ دنوں واپس پار چلے گئے ۔
دفاعی ترجمان کے مطابق فوجیوں نے صبح 6بجکر 30منٹ کے قریب مینڈھر کے بالنوئی علاقے میں دو کواڈ کاپٹروں کو داخل ہوتے ہوئے دیکھا اور فائرنگ شروع کر دی لیکن دونوں فائرنگ واقعہ کے بعد واپس چلیں گئے ۔ انہوںنے کہا کہ فائرنگ واقعہ کے بعد دونوں واپس پاکستانی حدود میں گئے جس کے بعد فوج نے کنٹرول لائن کے قریب بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا
Comments are closed.