کم برف کے باعث شہرہ آفاق گلمرگ میں منعقد ہونے والا ”کھیلو انڈیا “کا پانچویں مرحلہ فی الحال ملتوی

سرینگر /17فروری / ٹی آئی نیوز

شہرہ آفاق گلمرگ میں کم برف کی موجودگی کے چلتے 5ویں ”کھیلو انڈیا “سرمائی کھیلوں کا دوسرا مرحلہ فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق گلمرگ میں آنے والے دونوں کے دوران منعقد ہونے والے کھیلو انڈیا کے پانچویں مرحلے کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں وزارت کھیل نے اعلان کیا ہے کہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا جو مرحلہ کشمیر میں منعقد ہونے والا تھا وہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایونٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان موسم کے بہتر ہونے اور برف کی تازہ تشخیص مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گلمرگ میں اسنو ایونٹس کا انعقاد ہونا تھا، جس میں الپائن اسکیئنگ، نورڈک اسکیئنگ، اسکی کوہ پیمائی، اور سنو بورڈنگ شامل ہیں۔
لیہہ نے کھیلوں کے پہلے مرحلے کی میزبانی کی جس میں آئس ایونٹس (ہاکی اور سکیٹنگ) 23 سے 2 جنوری تک منعقد ہوئے۔

Comments are closed.