کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں 16 اور17 اکتوبر کو ہلکی برف باری متوقع
سری نگر، 11 اکتوبر
خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران وادی کشمیر کے کچھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا ہے کہ وہ فصل کٹائی اور دیگر متعلقہ آپریشنز جاری رکھیں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 11 سے15 اکتوبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 16 اور 17 اکتوبر کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وادی میں 18 اور 19 اکتوبر کو موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ 16 اور17 اکتوبر کو وادی کے کچھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فصل کٹائی اور دیگر متعلقہ آپریشنز جاری رکھیں۔
Comments are closed.