
کشمیر کے پہاڑی علاقوں بشمول سیاحتی مقامات پر برفباری
سری نگر24نومبر
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق درمیانی شب وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں بشمول سیاحتی مقامات پر تازہ برف باری ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقامات سونہ مرگ، دودھ پتھری اور گلمرگ میں تازی برف باری ہوئی ۔ادھر وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سنیچرا ور اتوار کی درمیانی شب وادی کے پہاڑی علاقوں اور سیاحتی مقامات پر تازہ برف باری ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برف باری کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر سفید چادر بچھ گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وادی میں 25نومبرسے 30نومبر تک موسم مجموعی طورپر خشک رہنے کا امکان ہے.انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کی شام سے یکم دسمبر کی سہہ پہر تک ایک بار پھر پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد میں پانچ دسمبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کی توقع ہے۔
Comments are closed.