کشمیر کے موجودہ حالات کیلئے مودی سرکار ذمہ دار /فاروق عبداللہ

جسے ای وی ایم کہتے ہیں وہ چور مشین ہے ،لیکشن کمیشن سے اسے ہٹانے کی مانگ کروں گا

سرینگر/19جنوری /: جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ’’کشمیر کے لئے بی جے پی حکومت ذمہ دار ہے۔ وہ ملک کے لوگوں کو بانٹنے کا کام کر رہی ہے۔ ہندو اور مسلمانوں کو بانٹنے کا کام رہی ہے۔ اس وقت پورے ملک میں آگ لگی ہوئی ہے۔ اب اسے روکنے کے لئے قربانی دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جسے آپ ای وی ایم کہتے ہیں وہ چور مشین ہے میں الیکشن کمیشن سے اسے ہٹانے کی مانگ کروں گا۔ الیکشن کے دوران اس سے چوری کی جاتی ہے‘‘بھارتیہ جنتا پارٹی کو جموں کشمیر میں تشدد کی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے، نیشنل کانفرنس صدر فاروق عبد اللہ نے سنیچر کو کہا کہ کشمیریوں کو قتل کیا جارہا ہے، پاکستانی اور غدار قرار دیا جارہا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق فاروق عبد اللہ نے کولکتہ میں ترنمول کانگریس کی ایک تقریب پر بولتے ہوئے کہا”جموں کشمیر کی طرف دیکھو کہ اس کو کہاں پہنچایا گیا ہے۔لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ وہ پاکستانی اور غدار ہیں”۔فاروق نے مزید کہا ”بھارتیہ جنتا پارٹی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے مل کر الیکشن لڑنا پڑے گا”۔ممبر پارلیمنٹ، فاروق عبد اللہ نے کہا کہ لوگوں کو خطہ اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا’’70سال بعد بھارت کو ایک اور چیلنج درپیش ہے۔اور وہ یہ ہے کہ یہاں لوگوں کو مذہب کی بنیاد پرتقسیم کیا جارہا ہے۔ شمال مشرق میں آگ لگائی جارہی ہے۔ اگر آپ ملک کو بچانا چاہتے ہیں ، تو ہر ایک کو قربانی دینی پڑے گی۔میں مسلمان ہوں لیکن ہندوستان کا حصہ ہوں، ہر کشمیری چاہے وہ جموں سے ہو یا لداخ سے، بھارت کاہی حصہ رہنا چاہتا ہے۔گذشہ چار سال کے دوران موجودہ سرکار نے ہمیں صرف مسائل دئے ہیں‘‘۔فاروق نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو ”چور مشینیں” قرار دیتے ہوئے کہا کہ حزب مخالف کو چاہئے کہ پول پینل کو بتائیں کہ ان سے چھٹکارا دلائے۔انہوں نے کہا’’ہمیں الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اپروچ کرکے اور صدر سے ملکر کہنا چاہئے کہ ہمیں بیلٹ پیپرس چاہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ اب مرکز میں نئی سرکار چاہئے جو اداروں کو بچائے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی قیادت میں بی جے پی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی مہا ریلی کے لئے کولکتہ میں منچ پوری طرح سے سجایا گیا تھاجس میں کانگریس سمیت تقریبا دو درجن علاقائی جماعتوں کے لیڈران نے حصہ لیا ۔ کولکتہ کے تاریخی بریگیڈ پریڈ میدان میں منعقدہ اس ریلی کے ذریعہ ممتا بنرجی نریندر مودی کی حکومت کے خلاف ہنکار بھریں۔ کولکتہ کے تاریخی بریگیڈ پریڈ میدان میں ہو رہی اس ریلی میں یہ بھی دکھانے کی کوشش کی گئی کہ تمام علاقائی جماعتیں بی جے پی کے خلاف متحد ہیں۔ریلی میں ریاست جموں و کشمیرکے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے علاوہ راجیش پائلٹ نے بھی حصہ لیا۔ اس موقعے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرکزی سرکار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سرکار نے ملک کو توڑنے کی تمام تر تیاریاں کی ہیں انہوںنے کہا کہ مودی سرکار ہندو و مسلمانوں کیی ساتھ اور مسلمانوں کو ہندئوں کے ساتھ لڑارہی ہے اور اس آپسی لڑائی میں ملک تباہ ہورہا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق اس ریلی میں اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو، جبکہ بی ایس پی کے سینئر رہنما ستیش چندر مشرا کے علاوہ آر ایل ڈی کے اجیت سنگھ اور جینت چودھری بھی موجود تھے۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ممتا بنرجی کی ریلی میں شرکت کے لئے کولکت پہنچے تھے۔ ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد انہوں نے کہا، "نریندر مودی اور امت شاہ ملک کے لئے خطرہ ہیں۔ ان لوگوں کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔ میں ممتا بنرجی کے اس قدم کی تعریف کرتا ہوں اور ان کی ریلی میں شرکت کرنے کے لئے یہاں آیا ہوں‘‘۔اس مہا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جگنیش میوانی نے کہا ’’ ہندوستان ایمرجنسی جیسے حالات سے گزر رہا ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کو روکنے کے لئے 2019 کافی اہم ثابت ہونے والا ہے۔ میں ساری علاقائی پارٹیوں کو ایک منچ پر لانے کے لئے ممتا جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔وہیں، اپوزیشن کی اس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل نے کہا ’’ یہ ریلی بی جے پی کے خاتمہ کی شروعات ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ سبھاش بابو گوروں سے لڑے تھے۔ ہم سب چوروں سے لڑیں گے‘‘۔ ان کے اس بیان کو مودی۔ شاہ پر نشانہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ’’کشمیر کے لئے بی جے پی حکومت ذمہ دار ہے۔ وہ ملک کے لوگوں کو بانٹنے کا کام کر رہی ہے۔ ہندو اور مسلمانوں کو بانٹنے کا کام رہی ہے۔ اس وقت پورے ملک میں آگ لگی ہوئی ہے۔ اب اسے روکنے کے لئے قربانی دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جسے آپ ای وی ایم کہتے ہیں وہ چور مشین ہے میں الیکشن کمیشن سے اسے ہٹانے کی مانگ کروں گا۔ الیکشن کے دوران اس سے چوری کی جاتی ہے‘‘۔

Comments are closed.