کشمیر کے بعد جموں کے اسکولوں میں 8جولائی سے 10روزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان
سرینگر /یکم جولائی /
ٹنل کے آر پار ان دنوں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جس کے چلتے والدین کی جانب سے اسکولوں میں بچوں کیلئے گرمائی تعطیل کا اضافہ زور پکڑ تا جا رہا ہے جہاں کشمیر صوبے میںکل ہی دس روزہ گرمائی تعطیل کا اعلان کیا گیا وہیںآج محکمہ اسکولی تعلیم جموں نے بھی اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔
اس ضمن میں محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے جاری ایک حکمنامہ کے مطابق جموں کے تمام اسکولوں میں 8جولائی سے دس روز گرمائی تعطیلات رہے گی اور یہ 17جولائی کا اختتام پذیر ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ 7جولائی تک موسمی پیشگوئی کے بیچ اس بات کا فیصلہ لیا گیا ہے کہ 8جولائی سے دس دنوں کیلئے اسکولوں میں گرمائی تعطیل ہوگی ۔
خیال رہے کہ جموں کشمیر میں ان دنوں گرمی کی تپش جاری ہے اور جموں میں دن کا درجہ حرارت 36ڈگری بھی عبور کر گیا ہے ۔
Comments are closed.