کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان

سری نگر،17 اکتوبر

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں سے اپنےکھیت کھلیانوں میں آپریشنز جاری رکھنے کو کہا ہے کہ جبکہ سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 24 اور25 اکتوبر کو خاص کر بالائی علاقوں اور اہم گذر گاہوں پر موسم کے مطابق منصوبہ بندی کریں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 16 اور 17 اکتوبرکو مختصر مرحلے کی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کی شام سے17 اکتوبر کی صبح تک کپوارہ، بانڈی پورہ اور گاندربل اضلاع کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وادی میں 18 اور 19 اکتوبر کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے جبکہ بعد میں 20 سے22 اکتوبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 23 سے 25 اکتوبر تک میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں سے اپنےکھیت کھلیانوں میں آپریشنز جاری رکھنے کو کہا ہے۔
انہوں نے سیاحوں سے کہا ہے کہ وہ 24 اور25 اکتوبر کو خاص کر بالائی علاقوں اور اہم گذر گاہوں پر موسم کے مطابق منصوبہ بندی کریں۔

Comments are closed.