کشمیر کو کنیا کماری سے ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے جوڑنا خواب تھا جو سچ ہو گیا / منوج سنہا

جموں /06جنوری / ٹی آئی نیوز

کشمیر کو کنیا کماری سے ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے جوڑنا ایک خواب تھا اور یہ سچ ہو گیا ہے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت لوگوں کے خوابوں کو مقررہ وقت کے اندر پورا کر رہی ہے۔

جموں میں نئے ریلوے ڈویژن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر پر خصوصی توجہ دینے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر ریلوے کا شکریہ ادا کیا

اپنے خطاب کے دوران لیفٹنٹ گورنر نے کہا ”وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت لوگوں کے خوابوں کو مقررہ وقت کے اندر پورا کر رہی ہے۔ کنیا کماری ریل رابطہ ایک اور تاریخی کامیابی ہے“۔منوج سنہا نے جموں و کشمیر پر خصوصی توجہ دینے پر وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.