کشمیر ٹریڈ الاینس نے او ٹی ایس اسکیم میں توسیع کا کیا خیر مقدم

سری نگر: 23فروری

کشمیر ٹریڈرز الائنس نے ون ٹائم سیٹلمنٹ (او ٹی ایس) اسکیم کی تاریخ میں توسیع کے فیصلے پر جے اینڈ کے بینک کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کے ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر اعجاز شاہدار نے کہا کہ جموں کشمیربینک کی جانب سے اسکیم کی آخری تاریخ میں توسیع کے فیصلے سے تاجر برادری کو فائدہ پہنچے گا ۔انہوں نے جے اینڈ کے بینک کی جانب سے کے ٹی اے کے پریس کی وساقت سے مطالبات پر توجہ دینے کے کردار کو سراہا۔

شاہدار نے کہا”تاہم، ہم جموں کشمیر بینک کے حکام سے اس اسکیم کی تاریخ کو مزید مارچ 2024 تک بڑھانے کی درخواست کرنا چاہیں گے کیونکہ پچھلے کچھ سالوں کے دوران کشمیر کی کاروباری برادری کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور وہ اس او ٹی ایس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، ” انہوں نے کہا کہ یہ سمجھداری کی بات ہوگی اگر بینک حتمی تاریخ میں مزید توسیع کرتا ہے تاکہ تاجروں کا ایک بڑا طبقہ اس کا فائدہ اٹھا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نان پرفارمنگ اثاثوں کو کم کرنے کی اپنی وسیع تر مہم کے ایک حصے کے طور پر، جموں و کشمیر بینک نے آج اپنی دوسری ون ٹائم سیٹلمنٹ اسکیم کا آغاز کیا۔

تاہم کے ٹی اے نے جے اینڈ کے بینک کے سی ای او اور چیئرمین بلدیو پرکاش سے اپیل کی کہ وہ اس پر غور کریں۔ نان پرفارمنگ اثاثوں کو کم کرنے کی اپنی وسیع تر مہم کے ایک حصے کے طور پر، بینک نے آج اپنی دوسری ون ٹائم سیٹلمنٹ (OTS) اسکیم کا آغاز کیا

Comments are closed.