کشمیر ٹریڈ الائنس وفد چیف سیکریٹری سے ملاقات، بجلی ائمنسٹی اور دکانداروں کی بازآبادکاری پر ہوا تبادلہ خیال

سرینگر//

کشمیر ٹریڈ الائنس نے جمعرات کو چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا سے ملاقات کی جس میں ،انڈرا گاندھی ائرپورٹ رو ڈ پر واقعکانداروں کی باز آبادکاری،بجلی ایمنسٹی کی توسیع۔ چیف سیکریٹری کے دفتر میں کشمیر ٹریڈ الائنس اور چیف سیکریٹری کے درمیان میٹنگ کے بعد ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شہدار نے کہا کہ چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی طرف سے تحفظات اور آرا ﺅں کو تسلیم کرنے کی سراہنا کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو طویل چیلنجوںکا سامنا ہے جبکہ آئی جی روڈ پر دکانداروں کیبا ز آبادکاری کا معاملہ طویل عرصے سے زیر التوءہے۔ انہوں نے کہا”ہم نے آئی جی روڈ کے دکانداروں کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا، جو گزشتہ دو دہائیوں سے بحالی کے لیے ایک دفتر سے دوسرے دفتر کا چکر لگا رہے ہیں“۔شہدار نے مزید کہا”ہم نے تجارتی شعبے کے لیے پاور ایمنسٹی اور گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی ائمنسٹی میں توسیع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا“

۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کا انعقاد تفصیلی اور جامع انداز میں کیا گیا، جس میں کاروباری برادری کو متاثر کرنے والے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوںنے تجارت، کامرس اور انفراسٹرکچر سے متعلق کئی اہم خدشات کا اظہار کیا۔کے ٹی اے کے صدر نے کہا کہ چیف سیکرٹری نے تاجر برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کا عزم ظاہر کیا اور ان چیلنجز کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

میٹنگ میں شرکت کرنے والے کے ٹی اے کے وفد میں عمر جان وانی، سجاد دین، سبط علی وانی اور اختر ملک جیسے تاجر شامل تھے جنہوں نے اجتماعی طور پر کشمیر میں تاجر برادری کے خدشات اور امنگوں کی نمائندگی کی۔ کشمیر ٹریڈ الائنس نے کہا کہ کشمیر ٹریڈ الائنس اور چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کے درمیان یہ ملاقات خطے میں کاروباری شعبے کی راہ میں حائل دیرینہ مسائل کے موثر حل تلاش کرنے کی جانب ایک مثبت قدم کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری اب ایسے ٹھوس اقدامات کی منتظر ہے جو ان کے خدشات کو دور کریں اور کشمیر کی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

Comments are closed.