کشمیر میں شدید سردی جاری، 17 فروری تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی
سرینگر /07فروری
محکمہ موسمیات کی جانب سے 17 فروری تک موسم خشک رہنے اور اس کے بعد برفباری اور بارش کی پیشگوئی کے بیچ وادی میں شبانہ سردیوں کی لہر جاری ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 11.0ڈگری کے مقابلے میں منفی 10.8 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا اور اسی طرح سے گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.