کشمیر میں سیلاب کا امکان نہیں ، ، گھبرانے کی ضرورت نہیں/ محکمہ فلڈ کنٹرول
سرینگر/ 19 اپریل/ ٹی آئی نیوز
وادی کشمیر میں مسلسل بارشوں سے جہاں ندی نالوں اور دریائے جہلم میںپانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے تاہم آبپاشی اور فلڈ کنٹرول محکمہ کا کہنا ہے کہ وادی میں سیلاب جیسی کوئی تشویشناک صورتحال نہیں ہے اور لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
چیف انجینئر آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈپارٹمنٹ انجینئر نریش کمار نے کہا کہ وادی میں فی الحال تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔
سنگم میں الرٹ کی سطح خطرے کے نشان سے کافی نیچے ہے اور رام منشی باغ میں بھی یہی ہے۔ اس وقت سیلاب جیسی کوئی تشویشناک صورتحال نہیں ہے اور لوگوں کو بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
Comments are closed.