کشمیر میں بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی

سری نگر، 15 اپریل

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کے بعد وسیع پیمانے پر بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 15 اپریل کو موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 16 اپریل کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 18 اور 19 اپریل کو موسم کے اثرات تیز ہو سکتے ہیں اور اس دوران دونوں جموں اور کشمیر صوبوں میں وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے۔

دریں اثنا جموں وکشمیر کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔کشمیر میں سیاحتی مقام پہلگام سب سے سرد علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ جموں صوبے میں بانہال سرد ترین جگہ رہی ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔جموں وکشمیر میں مجموعی طور پر شبانہ درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں نیز کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 17 اپریل تک اپنے کھیت کھلیانوں میں آپریشنز جاری رکھ سکتے ہیں۔
یو این آئی ایم افض

Comments are closed.