کشمیر میں اگلے 4 دنوں کے دوران موسم خشک و خوشگوار رہنے کا امکان

سری نگر، 13 اپریل

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چار دنوں کے دوران موسم خشک و خوشگوار رہ سکتا ہے جس کے بعد موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 17 اپریل تک اپنے کھیت کھلیانوں میں آپریشنز جاری رکھ سکتے ہیں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 13 سے 17 اپریل تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں 18 سے 20 اپریل تک پہاڑی علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں اور اس دوران 18 اپریل کی شام سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ 21 اپریل کو بھی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے وادی میں 22 سے 24 اپریل تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں نیز کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 17 اپریل تک اپنے کھیت کھلیانوں میں آپریشنز جاری رکھ سکتے ہیں۔
دریں اثنا وادی میں اتوار کو صبح سے ہی مطلع صاف رہنے کے ساتھ موسم خشک و خوشگوار رہا اور اس دوران کسانوں کو اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں مختلف کاموں میں مصروف دیکھا گیا۔

Comments are closed.