کشمیر میں ملی ٹنٹ مخالف کارروائیوں کے دوران اعلیٰ ٹیکنالوجی والے آلات اورگاڑیوں کااستعمال

سرینگر/2مارچ

مرکزی پولیس فورس (سی آرپی ایف) کے آئی جی آپریشنز کشمیر ایم ایس بھاٹیہ نے جمعرات کوکہاکہ ملی ٹنسی مخالف کارروائیوں کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے سی آر پی ایس میں بلٹ پروف گاڑیاں، وال تھرﺅ ریڈار اور ڈرون سمیت کچھ نئے آلات شامل کئے گئے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ان میں سے کئی ہائی ٹیک آلات منگل کے روز پلوامہ میں ایک بینک گارڈ کے طور پر کام کرنے والے کشمیری پنڈت سنجے شرما کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ٹی آر ایف کے2ملی ٹنٹوںکے خلاف آپریشن میں استعمال ہوئے۔

آئی جی سی پی آر ایف (کشمیر آپریشنز) ایم ایس بھاٹیہ نے کہاکہ منگل کے روز پدگام پورہ اونتی پورہ میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشن کے دوران ایک کریٹیکل سیچویشن ریسپانس وہیکل (CSRV) کا استعمال کیاگیا جو بلٹ پروف ہے اور اسے کمرے میں مداخلت کےلئے یا گھر کے اندر چھپے ہوئے دشمن کو مشغول کرنے کےلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوںنے کہاکہCSRV کا ٹرننگ ریڈیس یاحلقہ بہت کم ہے۔ آئی جی سی پی آر ایف آپریشنز کشمیرکاکہناتھاکہ یہ بلٹ پروف ہے اور دیواروں کوگرانے کےلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ ہمارے پاس بلٹ پروف جے سی بی بھی ہیں جو مقصد کے لحاظ سے ایک جیسے ہیں۔
سی آرپی ایف کے آئی جی آپریشنز کشمیرنے کہاکہCSRV اور JCB کے پاس ایک بلٹ پروف کیبن ہے جو ایک فورک لفٹ پر حفاظتی عملے کے لئے نصب ہے تاکہ دشمن کے خلاف بغیر خطرے کے اونچائی کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔

Comments are closed.