کشمیر مسئلہ ہمارے لئے جینے اور مرنے کا مسئلہ / وزیر اعظم پاک زیر انتظام کشمیر

شاہد خان آفریدی کے بیان پر راجہ فاروق کا ردعمل کہا کشمیریوں کے جذبات سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی

سرینگر/15نومبرشاہد خان آفریدی کے بیان پر راجہ فاروق کا ردعمل کہا کشمیریوں کے جذبات سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی
وزیر اعظم پاک زیر انتظام کشمیر نے سابق کرکٹ کھلاڑی شاہد آفرید ی کے کشمیر سے متعلق بیان پر شدید ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہمارے لئے جینے اور مرنے کا مسئلہ ہے اسلئے آفریدی کو یہ حق نہیں کہ وہ کشمیریوں کے جذبات کے ساتھ کھیلے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شاہد خان آفریدی کی جانب سے کشمیر سے متعلق بیاں پر سوشل میڈیا اور انڈین ٹی وی چینلوں پر بحث و مباحث کا بازار گرم ہیں وہیں پر پا ک زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موصوف کو کشمیریوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنا چاہئے ۔ پاکستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی شاہد آفریدی نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ کشمیر میں انسانی جانوں کا زیاں ہوتا ہے اور یہا ں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں ہورہی ہے اسلئے ہندوستان اور پاکستان کو انسانیت کی بنیاد پر الگ چھوڑ دینا چاہئے ۔ انہوںنے پاکستان کے حوالے سے کہا تھا کہ پاکستان اپنے چار صوبوں کو سنبھال نہیں سکتا تو کشمیر کو کیا سنبھالے گا ۔ شاہد آفرید کے بیان پر مظفرآباد کشمیر کے وزیر اعظم نے سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ہمارے لئے جینے اور مرنے کا مسئلہ ہے لھٰذا کسی کو بھی یہ حق نہیں ہے کہ وہ ہمارے جذبات کیساتھ کھلواڑ کریں ۔ انہوںنے کہا کہ ہم کشمیر یوں نے اب تک بے شمار قربانیاں دی ہیں لاکھوں کشمیری نوجوان اپنی جانوں سے گئے اور آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے ۔ لندن میں ایک تقریب پر اپنے خطاب میں راجہ فاروق حیدر وزیر اعظم پاک زیر انتظام کشمیر نے کہا کہ کشمیر کے اعلیٰ تعلیم یافتہ اپنے مستقبل کو ہمارے آنے والے کل کیلئے قربان کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں جو ظلم کی انتہائی جاری رکھی ہے اس پر بین الاقوامی فورموں کی خاموشی قابل افسوس ہے ۔

Comments are closed.