کشمیر فلم کی شوٹنگ کیلئے بہترین جگہ شوٹنگ کو مزید تقویت دینے کیلئے آف بیٹ مقامات کی تلاش کرنا لازمی/ مدھور بھنڈارکر
کشمیر فلم کی شوٹنگ کیلئے بہترین جگہ ہے اور محکمہ سیاحت کو شوٹنگ کو مزید تقویت دینے کیلئے آف بیٹ مقامات کی تلاش کرنی چاہیے ۔
ان باتوں کا ااظہار بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار مدھور بھنڈارکر نے ڈل جھیل کے کنارے پر واقع بین الاقوامی کنونشن سینٹر میں جموں و کشمیر فلم کنکلیو سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ۔
مدھور بھنڈارکر نے کہا کہ جموں و کشمیر فلم کنکلیو کا حصہ بننا کشمیر میں آنا واقعی ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا ” میں گزشتہ 17 سالوں سے اکثر کشمیر آتا رہا ہوں۔ کبھی کبھی، میں سال میں دو بار اس جگہ کا دورہ کرتا ہوں۔ میرے یہاں بہت سے دوست ہیں۔ کھانے اور مقامات حیرت انگیز ہیں“
۔انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کو فروغ دینے کیلئے جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے متعارف کرائی گئی پالیسیاں قابل تعریف ہیں۔
Comments are closed.