کشمیر صوبے کے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان ، کامیا ب اُمیدواروں کی شرح 75.44فیصد ، سرکاری سکولوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا

کامیا ب اُمیدواروں کی شرح 75.44فیصد ، سرکاری سکولوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا

جموں/29: جے اینڈکے سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی طرف سے لئے گئے کشمیر صوبے کے دسویں جماعت امتحانات کے نتائج کا اعلان آج کیا گیا ۔یہ نتائج 45دنوں کے ریکارڈ وقت میں تیار کئے گئے ۔
اس سال امتحان میں پاس ہونے والے اُمیداروں کی شرح 75.44فیصد رہی جو پچھلے برس 62.94فیصد تھی۔
بورڈ کی چیئرپرسن وینا پنڈتا کے مطابق اس امتحان میں کل 55,472امیدوار شامل ہوتے تھے جن میں 38,939اُمید وار کامیاب قرار دئیے گئے ۔کامیاب ہونے والے امید واروں میں لڑکوں کی شرح 76.41فیصد جبکہ لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 74.40فیصد رہی ۔
پلوامہ میں 84.50فیصد ، شوپیاں 83فیصد، سری نگر میں 81.90فیصد ، کولگام میں 80.5فیصد ، اننت ناگ میں 78فیصد ، بارہمولہ 74.84فیصد ، گاندربل میں 73.16 فیصد ، بڈگام میں 72.79فیصد ، کپواڑہ میں 62.92فیصداور بانڈی پورہ میں 62.26 فیصد امید وار کامیاب قرار دئیے گئے ۔
سرکاری سکولوں میں اس سال 63.71فیصد اُمیدوار کامیاب قرار دئیے گئے ہیں۔یہ شرح پچھلے سال 46.70فیصد تھی۔
گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی ، سیکرٹری سکولی تعلیم اجیت کمار ساہو، چیئرپرسن جے اینڈکے سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن پروفیسر وینا پنڈتا ، ناظم تعلیم کشمیر جی این ایتو اور محکمہ کے کئی دیگر افسروں نے بھی کامیاب امید واروں کو مبارک دیتے ہوئے اس محکمہ میں کام کر رہے اساتذہ کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی محنت کی بدولت سرکاری سکولوں میں کامیاب اُمیدوار وں کی شرح فیصد میں اضافہ دینے کے ملا ہے۔

Comments are closed.