کشمیر سے کٹرا تک ” وندے بھارت “ ریل سروس کی شروعات میں فی الحال مزید انتظار کرنا ہوگا

سرینگر /16فروری /

وادی کشمیر کیلئے ”وندے بھارت “ٹرین سروس کا افتتاح ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ میڈیا رپورٹس میںیہ کہا گیا تھا کہ ادھم پور، سرینگر اور بارہمولہ کے درمیان وندے بھارت ٹرین سروس کا افتتاح 17 فروری کو وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے تاہم حکام نے التوا کا اعلان کرتے ہوئے ٹرین سروس کے افتتاح کی کوئی باضابطہ تاریخ نہیں بتائی ہے۔

خیال رہے کہ مہتواکانکشی ادھم پور سرینگربارہمولہ ریل لنک ہندوستانی ریلوے کے ذریعہ تعمیر کردہ اب تک کا سب سے مشکل ریلوے پروجیکٹ ہے۔یہ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے مشکل ترین ریلوے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ ایک بہت بڑا انفراسٹرکچر پروجیکٹ ہے جسے ہندوستانی ریلوے نے بنایا ہے۔خاص طور پر انتہائی موسمی حالات کے لیے تیار کی گئی، وندے بھارت ٹرین منفی 20 ڈگری سیلشس درجہ حرارت پر چل سکتی ہے۔

Comments are closed.