کشمیر جو پتھراو¿ کیلئے جانا جاتا تھا اب کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے مشہور /انوراگ ٹھاکر

سرینگر10فروری

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ وادی کشمیر،جو پہلے پتھراو¿ کے واقعات کیلئے جانی جاتی تھی، اب فٹ بال اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے جانی جاتی ہے۔

گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ نوجوان جو ہاتھوں میں پتھر پکڑے ہوئے تھے، اب کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل ہو رہے ہیں
جموں و کشمیر حکومت کے کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے صرف 3 سال میں کشمیر کے حالات کو تبدیل کرنا ممکن بنایا جو پہلے 75 سالوں میں نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا،کہ یہ واقعی ہم سب کے لیے ایک قابل فخر تحریک ہے کہ جموں و کشمیر تیسری بار کھیلو انڈیا گیمز کی میزبانی کر رہا ہے، جس میں دیگر ریاستیں ناکام رہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ہر ضلع میں اب ایک انڈور اسٹیڈیم اور ہر گاو¿ں میں ایک کھیل کا میدان ہوگاہے، جو خود بتاتا ہے کہ حالات نے کس طرح یو ٹرن لیا ہے

Comments are closed.