کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ،ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا/ راجناتھ سنگھ

ریاست جموں و کشمیر میں نئی سرکار کی تشکیل کیلئے مقامی جماعتوں سے دوبارہ بات کی جائے گی

سرینگر/16نومبر: ریاست جموں و کشمیر میں نئی سرکار تشکیل دینے کیلئے مرکزی سرکار جلد ہی مقامی تنظیموں کے ساتھ بات کرنے والی ہے اور اس کیلئے پہلے سے ہی مرکز نے اپنے نمائندے ریاست بھیج دیئے ہیں جو تمام مین سٹریم جماعتوں کے ساتھ بات کرکے تشکیل سرکار کیلئے ان کی آراء حاصل کرے گی۔ریاست جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی درجہ سے متعلقہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اس اہم مسئلے کے حوالے سے جلد ہی مرکزی سرکاری فیصلہ لینے والے ہی اور لوگوں کو چاہئے کہ وہ انتظار کریں ۔ جبکہ انہوں نے کشمیر سے متعلق کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے اور رہے گا کوئی بھی اس کو ہم سے چھین نہیں سکتا ۔ا نہوں نے کہا کہ پاکستان اگر بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے میں سنجیدہ ہے تو اس کو چاہئے کہ پہلے بھارت مخالف سرگرمیوں پر روک لگائیں اور پاکستان میں موجود بھارت کے مطلوبہ افراد کو بھارت کے حوالے کرے ۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان میں عمران خان کی قیادت میں بننے والی سرکار کو ابھی زیادہ وقت نہیں ہوا تاہم ہم اس کو مزید وقت دیں گے تب تک وہ بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث دہشت گرد تنظیموں کے ڈھانچوں کو ختم کریں اور کشمیر میں سرگرم جنگجوؤں کی حمایت کرنا بند کریں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بھارت کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ریاست جموں و کشمیر میں نئی سرکار تشکیل دینے کے والے سے بتایا کہ مرکزی سرکار نے ریاست میں نئی سرکار تشکیل دینے کیلئے پہلے ہی اپنے نمائندوں کو وادی بھیج دیا ہے جو وہاں مین سٹریم جماعتوں کے ساتھ بات کرکے سرکار کی تشکیل نو کیلئے ان کی آراء حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی ہی حکومت قائم کرے گی اور اس کیلئے دیگر جماعتوں کی حمایت کیلئے ان کے ساتھ صلاح و مشورہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی عوام باالخصوص وادی کے لوگوں نے کافی دکھ جھیلے ہیں اور اب نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ایسی سرکار چاہتی ہے جو ریاست کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کریں ، بے روزگاری دور کریں اور امن کی فضاء قائم کرنے کی اہل ہو۔وزیر داخلہ نے دفعہ 370کے حوالے سے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کو آئین کی جانب سے فراہم کردہ خصوصی درجہ سے متعلقہ مرکزی سرکار جلد ہی تاریخ ساز اور اہم فیصلہ لینے والی ہے اور اس کیلئے ملک کے عوام کو دیکھو اور انتظار کر و کی پالیسی اپنانی چاہئے ۔ وزیر داخلہ نے کشمیر کے بارے میں میں کہا کہ کشمیر بھارت کا ایک اہم جزو ہے جس کو ہم سے کوئی الگ نہیں کرسکتا ہے ۔ اپنے لوک سبھا انتخابی حلقہ لکھنو میں منیجمنٹ انسٹچیوٹ لکھنو کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں ریاست جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی درجہ دفعہ 370کو آئین سے حزف کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ دیکھیں اور انتظار کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی سرکا رجلد ہی اس اہم مسئلے سے متعلق تاریخی فیصلہ لینے والی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر بھارت کا ایک اٹوٹ انگ تھا اور رہے گا۔ اس کو ہم سے کوئی بھی چھین نہیں سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ریاست میں سرکار قائم کرنا ہے تاکہ وہاں امن و شانتی کا ماحول قائم ہو اور لوگ اپنے چنندہ نمائندوں کو ہی سرکار میں دیکھیں۔

Comments are closed.