کشمیری ہانگل “ کی مردم شماری مہم شروع ، داچھی گام نیشنل پارک سیر کیلئے 20مارچ تک بند

سرینگر /17مارچ/ کے پی ایس
جنگلات میں موجود ”کشمیری ہانگل “ کی تعداد کا تخمینہ لگانے کیلئے محکمہ وائلد لائف متحرک ہو ئی ہے اور ہانگل کی مردم شماری کا کام شروع کیا گیا ہے جس کے چلتے داچھی گام نیشنل پارک کو سیاحوں کیلئے 20مارچ تک بند رہنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ادھر محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ کشمیری ہرن ( ہانگل ) کی تعداد کا پتہ لگانے لگنے کیلئے ہر دو سال یہ مشق کی جاتی ہے ۔
کشمیر پریس سروس کے مطابق کشمیری ہرن ( ہانگل ) کی نسل جہاں ختم ہونے کے قریب ہے وہیں جنگلات میں موجود اس نسل کو بچانے کیلئے محکمہ وائلڈ لائف متحرک عمل ہے اور موجود ہ وقت میں جنگلات میں موجود کشمیری ہانگل کی تعداد کا پتہ لگانے کیلئے مردم شماری مہم شروع کرد ی گئی ہے ۔ داچھی گام نیشنل پارک اور اس کے آس پاس علاقوں میں 15سے 20مارچ تک ہونے والی اس مہم کے پیش نظر داچھی گام پارک کو ان دنوں سیاحوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔
محکمہ وائلڈ لائف کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہانگل کی تعداد کا تخمینہ لگانے (ہانگل مردم شماری) 2023 کا سلسلہ جاری ہے اور اس کو بغیر کسی رکاوٹ کے ہموار طریقے سے انجام دینے کیلئے داچھی نیشنل پار ک کو 15سے 20مارچ تک بند رہنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہانگل آبادی کا تخمینہ اس کیلئے ہر دو سال بعد لگایا جاتا ہے تاکہ یہ بات صاف ہو جائیں کہ آیا ان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے یا کمی آ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ نر، مادہ، چرندوں کے صحت مند تناسب کے نتیجے میں مستقبل میں ہانگل کی آبادی میں اضافہ ہوگا۔محکمہ کے افسر کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر ی ہرن جسے ہانگل بھی کہا جاتا ہے، وادی کشمیر کے جنگلات، گھنی وادیوں اور پہاڑوں میں دو سے 18 جانوروں کے گروپ میں آباد ہے. یہ کشتواڑ اور بھدرواہ کے جنگلات کے ساتھ ساتھ کشمیر کے داچھی گام نیشنل پارک میں پایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف کی 2021 کی مردم شماری سے پتہ چلا کہ ہانگل کی آبادی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں ہانگل کی آبادی سے متعلق کئی سارے رپورٹ شائع ہو ئے تھے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جنگلات میں موجود ہانگل اب نایاب ہو تے جا رہے ہیں اور محکمہ وائلڈ لائف کی عدم توجہی کے باعث یہ نسل اب ختم ہونے کے قریب ہے ۔

Comments are closed.