کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کے دن دور نہیں / منوج سنہا

جموں /16فروری / ٹی آئی نیوز

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کے دن دور نہیں ہے

انہوںنے مزید کہا کہ کشمیر میں دوبارہ ڈیوٹی پر آنے والے کے پی کے ملازمین کی تنخواہیں جاری ہے ۔

لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ پانتھ چوک میں یاتری نواس جلد مکمل کیا جائے گا اور ساتھ ہی بیک وقت وہاں 3000 یاتریوں کی رہائش ہوگی۔
جموں میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اوپر والے کے فصل سے تمام کشمیری پنڈت کشمیر میں اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے اور وہ دن دور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پی ایم پیکیج کے تحت کام کرنے والے کشمیری پنڈت ملازمین کی تنخواہیں جاری کر دی گئی ہیں، جنہوں نے اپنی ڈیوٹی دوبارہ جوائن کی تھی۔

Comments are closed.