کشمیری عوام کو وزیر اعظم کی قابل قیادت سے بہت امیدیں ،وہ 7 مارچ کو ان کی آمد کے بے تابی سے انتظار میں / ترون چھگ
سرینگر /05مارچ /
کشمیریوں کو وزیر اعظم مودی کی قابل قیادت سے بہت امیدیں ہیں اور وہ 7 مارچ کو ان کی آمد کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر و لداخ انچارج ترون چھگ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کو دہشت گردی کے دارالحکومت سے ملک کے سیاحتی دارالحکومت میں تبدیل کر دیا ہے ۔
بخشی اسٹیڈیم سرینگر میں وزیر اعظم نریند ر مودی کی کشمیر آمد کے سلسلے میں تیاریاں کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور انچارج جموں و کشمیر ترون چھگ نے کہا کہدوسرے ہم وطنوں کی طرح جموں و کشمیر کے لوگ بھی وزیر اعظم نریندر مودی سے محبت کرتے ہیں اور ان کی قابل قیادت سے بہت امیدیں رکھتے ہیں۔
چھگ نے کہا ” آج جموں و کشمیر صنعتی ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے، نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے، بدعنوانی ختم ہو گئی ہے، جبکہ دفعہ 370 جو کہ جموں و کشمیر کی ترقی میں ایک بہت بڑی رکاوٹ تھی، کو بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے منسوخ کر دیا ہے“۔
Comments are closed.