کشمیری صحافی پر عائد پی ایس اے کالعدم قرار

سری نگر،19فروری

جموں وکشمیر لداخ ہائی کورٹ نے صحافی ماجد حیدری پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کو منسوخ کیا ہے۔

صحافی کے وکیل محمد یوسف بٹ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جسٹس وی کے چٹرجی کی عدالت نے پی ایس اے کے تحت نظر بند ماجد حیدری کوراحت دی ہے۔

بتادیں کہ ماجد حیدری کو ستمبر 2023میں بھتہ خوری اور ہتک عزت کیس کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کورٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا تھا۔

Comments are closed.