کشتواڑ کے ملوار وارون میں پوری بستی آگ کی لپیٹ میں زائد از80 رہائشی مکان خاکستر
جموں 14 اکتوبر
کشتواڑ ضلع کے گنجان آبادی والے علاقے ملوار وارن میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں زائد از 80رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق پر خطر پہاڑی راستوں کے باعث فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کو جائے وقوع تک پہنچنے میں وقت لگا۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی دوپہر ضلع کشتواڑ کے تحصیل صدر مقام سے 200سو کلومیٹر کی دوری پر واقع ملوار وارون بستی سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پوری بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق آگ نے پوری بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس وجہ سے درجنوں رہائشی مکان آگ کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق زائد از 80 رہائشی مکانات خاکستر ہوئے جبکہ ایک جامع مسجد کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ کشتواڑ کے ملواروارون بستی سے آگ نمودار ہوئی ہے جس نے متعدد رہائشی مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہاکہ چونکہ علاقہ پہاڑی ڈھالان پر واقع ہے لہذا فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کو اس علاقے تک پہنچنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔
ایس ڈی یم مرواہ ڈاکٹر اشرف نے بتایا کہ کشتواڑ کے ملواروارون بستی میں تین بجے کے قریب آگ نمودار ہوئی جس نے بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہاکہ چونکہ علاقہ کافی دشوار ہے جس وجہ سے فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کو سخت دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔
ان کے مطابق سری نگر، اننت ناگ اور کوکر ناگ سے کئی فائر ٹینڈر وں کو فوری طورپر جائے موقع کی اور روانہ کیا گا تاہم مرگن ٹاپ میں پھسلن کی وجہ سے انہیں دقتوں کا سامنا کرناپڑا۔
ایس ڈی ایم نے مزید بتایا کہ آگ کی اس واردات میں چار بجے تک زائد از 40رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں جبکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی خاطر کئی رہائشی مکانوں کو گرایا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی ترقیاتی کمشنر نے فوری طورپر پانچ لاکھ روپیہ متاثرین میں تقسیم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ایس ڈی ایم نے مزید بتایا کہ متاثرین کی باز آباد کاری کی خاطر بھی فوری طورپر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
دریں اثنا یو این آئی نے اس ضمن میں جب سری نگر میں تعینات فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار سے رابط قائم کیا تو انہوں نے بتایا کہ چونکہ کشتواڑ کا ملواروارون کا علاقہ ضلع سے دو سو کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے لہذا وہاں سے فائر اینڈ عملے کا پہنچانا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہاکہ لارنو کوکرناگ سے یہ علاقہ صرف 65کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اوریہا ں سے ایک گاڑی متاثرہ علاقے پہنچی ہے اور وہاں پر آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈورو، کوکر ناگ اور لارنو سے تین فائر ٹینڈر، تین کویک رسپانس گاڑیاں بھی کشتواڑ روانہ کی گئی ہے۔
یہ رپورٹ فائل کرنے تک کشتواڑ کے ملوار ون علاقے میں آگ بجھانے کی کارروائی جاری تھی۔
Comments are closed.