کشتواڑ میں 3 افسران کو دل کا دورہ پڑا،علاج کے لئے جموں منتقل
جموں/ 23 جنوری
خطہ چناب کے کشتواڑ علاقے میں تین افسران کو دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں علاج کیلئے جموں میڈیکل کالج منتقل کیا گیا
حکام نے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز، چیف میڈیکل آفیسر اور نائب تحصیلدار کو یوم جمہوریہ کی تیاریوں کے دوران دل کا دورہ پڑا۔
انہوں نے کہا کہ افسران کو علاج کے لیے جی ایم سی جموں لے جایا گیا اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
Comments are closed.