کشتواڑ میں پر خطر اسٹنٹ کرنے کے پادش میں21موٹر سائیکل سوار گرفتار
سری نگر:08،دسمبر:
شہر سرینگر کے بعد پولیس نے خطہ چناب کے کشتواڑ علاقے میں پر خطر اسٹنٹ کرنے کی پاداش میں کشتواڑ میں21نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان کے موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں خطرناک سٹنٹ کرکے اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے کے پاداش میں خطرناک سٹنٹ کرنے والے21موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کرکے ان کی موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خطرناک سٹنٹ بائکنگ کی بدعت کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے کشتواڑ پولیس نے 21 سٹنٹ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کرکے ان کی موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کو صرف پیچھے والا ٹائر زمین پر رکھتے ہوئے اپنی موٹر سائیکلوں پر سوار دیکھا گیا اور وہ دوسرے خطرناک سٹنٹ بھی کرتے ہوئے دیکھے گئے جس سے دوسرے راہگیر خوف زدہ ہو رہے تھے۔بیان میں کہا گیا کہ پولیس اسٹیشن کشتواڑ کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او کی سربراہی میں بر وقت کارروائی کرکے ان21سٹنٹ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کیا اور ان کی موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کیا۔بیان کے مطابق اس ضمن میں بعض بائیکرس پر تحت قانون مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ کشتوار پولیس نے نوجوانوں سے خطرناک سٹنٹ کرکے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے سے اجتناب کرنے کی اپیل کی ہے
Comments are closed.