کشتواڑ میں پراسرار دھماکہ، شہری لقمہ اجل، دوسرا زخمی
سرینگر19 اپریل
کشتواڑ میں ایک پراسرار دھماکے میں ایک شخص کی جان چلی گئی جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ کشتواڑ کے گاؤں سمبل علاقے میں ایک محمد عباس نائیک کے گھر میں ایک دھماکہ خیز آلہ پڑا
ان کا کہنا تھا کہ اس دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے
انہوں نے بتایا کہ دونوں بھائی مورچیلہ (گچھی) جمع کرنے کے لیے جنگل گئے تھے جہاں انہیں ایک لاوارث چھڑی جیسی زنگ آلود چیز ملی جسے وہ گھر لے آئے اور کچن میں گرم کرتے ہوئے دھماکہ ہوگیا
پولیس نے حقیقت سے پردہ اٹھانے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے
Comments are closed.