کشتواڑ میں مسلسل پانچویں روز بھی کرفیو ، لوگ گھروں میں محصور

بی جے پی لیڈر اور اس کے بھائی کی ہلاکت

کشتواڑ ضلع میں بی جے پی لیڈر اور اس کے بھائی کی ہلاکت کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے بعد سوموار کو مسلسل پانچویں روز کرفیو جاری رہا ۔ سنیچروار اور اتوار کے روزضلع کے کچھ علاقوں میں نافذ کرفیو میں چند گھنٹوں کی ڈھیل دی گئی جس دوران لوگوں نے ضروریات زندگی کی خریداری کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں سوموار کو بھی کرفیو جاری رہا تاہم انہوں نے بتایا کہ حالات کو دیکھ کر کچھ گھنٹوں کیلئے کرفیو میں ڈھیل دی جا سکتی ہے تاہم ابھی تک اس کا حمتی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ واضح رہے کہ جمعرات کو بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر اور اس کے بھائی کو نامعلوم ہتھیار بند افراد نے اپنی گولیوں کا نشانہ بناتے ہوئے دونوں بھائیوں کو ابدی نیند سلادیا ۔ جس کے بعد کشتواڑ، ڈوڈ ہ اور بدرواہ میں حالات خراب ہوگئے جس کو مد نظر رکھ کر انتظامیہ نے وہاں کرفیو لگایا جبکہ فوج نے فلیگ مارچ کرتے ہوئے کئی بازاروں کا گشت کیا۔

Comments are closed.