کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس
سرینگر/ 9 جنوری / ٹی آئی نیوز
جموں کے کشتواڑ علاقے میں دوران شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ حکام نے بتایا کہ اتوار کی رات جموں و کشمیر کے کشتواڑ علاقے میں ہلکی شدت کا زلزلہ آیا۔انہوں نے کہا کہ 3.6 کی شدت کے زلزلے سے جان و مال کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ زمین اتوار کی رات تقریباً 11:12 بجے اس خطے سے ٹکرائی۔
Comments are closed.