کشتواڑ میں بھاجپا لیڈران کی ہلاکت ،پنچائتی انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش

دونوں بھائیوں کی ہلاکت میں جنگجو ملوث ، حملہ آوروں کی نشاندہی کر لی گئی ہے /گورنر

آن لائن ایڈیٹر

جنگجو ئوں کو کشتواڑ میں بی جے پی لیڈر اور اس کے بھائی کی ہلاکت کیلئے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ریاست جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ حملہ آورں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی لیڈران کی ہلاکت آنے والے پنچائتی انتخابات میں رخنہ ڈالنے کی ایک کوشش ہے ۔کے پی ایس کے مطابق جموں میں ششمائی دربار مئو کے دفاتر کھلنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ کشتواڑ میں دو بی جے پی لیڈران کو جنگجوئوں نے مارا ہے اور اس کے پیچھے مقصد پنچائتی انتخابات میں رخنہ ڈالنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہلاکتوں میں ملوث حملہ آوروں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہلاکتوں کے بعد کچھ شر پسند عناصر نے کشتواڑ میں حالات کو بگاڑنے کی کوشش کی تاہم ان کی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا گیا اور انتظامیہ نے حالات کو بڑی اچھی طرح سے قابو میں کر لیا ۔

Comments are closed.