کشتواڑ میں المناک سڑک حادثہ: چار خواتین سمیت آٹھ مسافر لقمہ اجل

جموں /16نومبر / ٹی آئی نیوز

کشتواڑ کے مڑوہ علاقے میں بدھ کی شام اس وقت کہرام مچ گیا جب رنچل علاقے کے نزدیک مسافروں سے بھری گاڑی نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں اس میں سوار آٹھ مسافروں کی موت واقع ہوئی ۔
بتایا جاتا ہے کہ سوموا گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں سومو میںسوار چار خواتین سمیت آٹھ افراد لقمہ اجل بن گئے ۔
حادثے کے بعد علاقے میں بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

Comments are closed.